اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی

چین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر روزگار میلے میں ملازمت کے متلاشی روزگار فراہم کرنے والوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے شہری بے روزگاری کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باوجود روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسطاً شرح 5.3 فیصد رہی جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح فروری میں 5.4 فیصد تھی جس میں جنوری کی 5.2 فیصد کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے جنوری۔فروری کی مدت میں یہ شرح عمومی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔ رواں سال بہار تعطیلات 28 جنوری سے 4 فروری تک تھیں۔

فو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مقامی طلب کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار میں پیشرفت ، روایتی صنعتوں کو بہتر بنانے اور ابھرتے شعبوں اور کاروباری ماڈلز کے فروغ سے متعلق چین کی کوششوں سے روزگار کی شرح نمو کو ایک مضبوط بنیاد فراہم ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال روزگار کو مستحکم کرنے اور توسیع دینے کے لئے ابھی بھی اہم کوششیں درکار ہیں ۔ عالمی ماحول پیچیدہ اور مسائل سے بھرپور ہے جبکہ مقامی معیشت کی بحالی کی بنیادیں اب بھی مستحکم نہیں ہیں۔شن

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!