چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ژاؤ ژوانگ کی سپر مارکیٹ میں لوگ خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے کھپت میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات کا منصوبہ عوام کے لئے پیش کیا ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت مقامی طلب کو اپنی معاشی ترقی کا اہم محرک اور لنگر بنانے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل دفتر اورسٹیٹ کونسل کے جنرل دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے منصوبے کا مقصد کھپت کو زورو شور سے فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد مقامی طلب کو بھرپور طریقے سے متحرک کرنا، آمدنی میں اضافہ کرنا اور مالی بوجھ کم کر کے خرچ کرنے کی قوت بڑھانا ہے۔
اس کا مقصد اعلیٰ معیار کی ترسیل کے ذریعے موثر طلب پیدا کرنا، صارفین کے خرچ کرنے کی رغبت کو مستحکم کرتے ہوئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانا اور کھپت پر اثر انداز ہونے والی اہم رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
8 اہم حصوں میں مرتب کئے گئےمنصوبے میں آمدنی میں اضافے، خدمات کی کھپت کے معیار میں بہتری، بڑے ٹکٹ کی کھپت میں بہتری اور کھپت کے ماحول میں بہتری جیسے عوامل کو ایک ساتھ حل کرتے ہوئے جامع نکتہ نظر اپنایا گیا ہے۔
سٹیٹ انفارمیشن سنٹر کے محقق ژو یون ہان نے کہا کہ کھپت معاشی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم صارفین کی صلاحیت میں مزید اضافے کے لئے ابھی کچھ چیلنجز باقی ہیں۔
