اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین: گوئی ژو میں سرسوں کے خوبصورت پھولوں کے اوپر سے پرواز...

چین: گوئی ژو میں سرسوں کے خوبصورت پھولوں کے اوپر سے پرواز کا شاندار تجربہ

اسٹینڈ اپ1(انگریزی):نی یوآنشی،نمائندہ شِنہوا

"ہیلو دوستو! میں اس وقت چین کے گوئی ژو صوبے کے ہوانگ پنگ علاقے میں ہوں۔ میں ایک بہت ہی خاص کام کرنے والی ہوں۔ میں ایک چھوٹے سپورٹس ایئر کرافٹ میں اڑان بھرنے والی ہوں۔ نیچے سرسوں کے پیلے پھولوں کے بڑے بڑے کھیت ہیں۔ میرے ساتھ ہوانگ پنگ کی واحد خاتون پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر بھی ہیں۔ میرے پیچھے ہوانگ پنگ کا ہوائی اڈہ ہے، جو یہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”

لیڈی فلائٹ انسٹرکٹر ہان یو نے 2018 میں تربیت کا آغاز کیا اور انہوں نے پرواز کے 700سے زائد  گھنٹے مکمل کئے ہیں۔

اسٹینڈ اپ2(انگریزی):نی یوآنشی، نمائند ہ شِنہوا

’’ٹھیک ہے، اب پرواز  کا وقت آ گیا ہے! چلیں تیار ہو جاتے ہیں!‘‘

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ہان یو، لیڈی فلائٹ انسٹرکٹر

"ہم لوگوں کو جہاز میں اڑانے کی سروس دیتے ہیں۔ ہمارے انسٹرکٹرز مسافروں کو فضا سے اس علاقے کی سیر کرواتے ہیں۔ جن لوگوں نے یہ تجربہ کیا ہے، ان کو یہ بہت اچھا لگا ہے۔ بہت سے لوگ دوبارہ فضائی سیاحت  کی خواہش کرتے ہیں۔”

ہوانگ پنگ علاقہ اپنی خوبصورت پھولوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اب یہاں ہوائی سفر کی سہولت بھی شروع کی گئی ہے۔ اس وجہ سے یہاں بہت سارے سیاح آ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پھولوں کو دیکھتے ہیں بلکہ جہاز میں اڑنے کا مزہ بھی لیتے ہیں۔

یہاں کے کاروباری لوگ اس نئے طریقے کی سیاحت سے بہت خوش ہیں۔ ان کو امید ہے کہ مستقبل میں یہ کاروبار اور بھی ترقی کرے گا۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ہو من، جنرل منیجر، قیلان ایئرلائنز، ہوانگ پنگ کاؤنٹی

’’پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے تقریباً 200 طلباء کو تربیت دی ہے۔ ان میں 114 انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔ لوگوں کا اس بارے میں بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔ ہر سال جب سرسوں کے پھول کھلتے ہیں، تو سیاح یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہوائی سفر کے کاروبار میں ابھی بہت ترقی کی گنجائش ہے۔‘‘

گوئی یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!