چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے چھونگ چھنگ عالمی نمائش مرکز میں منعقدہ 2025 چائنہ طبی سازوسامان کانفرنس اور طبی سازوسامان نمائش میں لوگ ایک ریڈیو سرجیکل روبوٹ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران طبی سازوسامان کی منڈی کا حجم 13.5 کھرب یوآن (تقریباً 188.2 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔
جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقدہ طبی سازوسامان کی ایک کانفرنس کے مطابق امید افزا مارکیٹ اب بھی وسیع ہو رہی ہے۔
صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گوبن کا کہنا ہے کہ 2024 کے دوران طبی سازوسامان شعبے کے بڑے کاروباری اداروں کی آمدنی 540 ارب یوآن سے زائد ہوچکی تھی جس نے تقریباً ایک دہائی تک تیزرفتار ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
چین میں بڑے صنعتی اداروں سے مراد وہ ادارے ہیں جن کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی 2 کروڑ یوآن یا اس سے زائد ہو۔
ماہرین دنیا بھر میں صنعت کی ترقی سے متعلق کافی پرجوش ہیں۔ چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھیاؤ جئے کا کہنا ہے کہ 2024 سے 2030 کے دوران عالمی طبی سازوسامان کی مارکیٹ کے حجم میں کمپاؤنڈ ترقی کی شرح نمو 5.7 فیصد تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
شین نے صنعتی اختراع کو مضبوط بنانے، مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے ساتھ طبی سازوسامان کے انضمام کو فروغ دینے اور غیر ملکی مارکیٹ میں چینی مصنوعات کی کشش بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔
