اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیانمار سے دھوکہ دہی کے 2876 مشتبہ ملزمان چین واپس بھیجا گیا

میانمار سے دھوکہ دہی کے 2876 مشتبہ ملزمان چین واپس بھیجا گیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پولیس حکام ٹیلی کام فراڈ کے مشتبہ ملزم کو لارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین، میانمار اور تھائی لینڈ کی جانب سے شروع کی گئی مشترکہ کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر 2876 چینی ٹیلی کام فراڈ کے مشتبہ ملزمان کو میانمار کے شہر میاواڈی سے چین واپس بھیجا گیا۔

وزارت عوامی سلامتی کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے حال ہی میں چینی پولیس کی نگرانی میں 2255 اضافی مشتبہ ملزمان کو چین واپس بھیجا گیا۔

وزارت نے کہا کہ بڑے پیمانے پر وطن واپسی چین، میانمار اور تھائی لینڈ کے درمیان 20 فروری کو شروع ہونے والے مشترکہ آپریشن میں ایک اہم کامیابی ہے اور غیر ملکی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ ہے۔

وزارت نے بین الاقوامی سطح پر قانون کے نفاذ میں تعاون کو مضبوط بنانے، چینی شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لئے ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا عزم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!