پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنل63ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ میں امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی...

63ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ میں امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی منتظر ہے،اقوام متحدہ

غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں رمضان المبارک کے دوران ایک بچہ پانی سے بھری بوتل اٹھائے تباہ شدہ مکانوں کے ملبے سے گزررہاہے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے کہا ہے کہ 63 ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ کی امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی  منتظر ہے جو 2 سے 3 ماہ کے لئے 11 لاکھ افراد کے لئے کافی ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امدادی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ 12 روز سے امداد کی بندش سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایک ماہ تک فعال بیکریوں اور کمیونٹی باورچی خانوں کی مدد کرنے کے لئے کافی ذخیرہ موجود ہے اور وہ 2 ہفتوں کے لئے 5لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے کے لئے تیار خوراک کے پارسل بھی فراہم کرسکتا ہےتاہم جنگ بندی سے پہلے ڈبلیو ایف پی نے کھانے کے لئے خوراک کے تیار پارسل کی مقدار کو کم کر دیا تھا تاکہ خاندان اپنے وسائل کو زیادہ دنوں تک چلاسکیں اور زیادہ افراد تک مدد پہنچائی جاسکے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لئے آکسیجن کی فراہمی اور بجلی کے جنریٹرز کی بھی اشد ضرورت ہے۔ صحت کے مراکز کے لئے کم از کم 2 درجن اضافی جنریٹرز کی  ضرورت ہے  جبکہ  زیراستعمال جنریٹرز کی دیکھ بھال اور اس کے فاضل پرزوں کی بھی ضرورت ہے۔

مغربی کنارے میں انسانی امدادی امور کے دفتر نے متنبہ کیا ہے کہ بعض علاقوں میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ہلاکتیں اور املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ برادریوں کی نقل مکانی کے بڑھتے خطرے کا سامنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!