اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے شہری پروازوں میں ڈرون کی مداخلت روکنے کے لئے اقدامات...

چین نے شہری پروازوں میں ڈرون کی مداخلت روکنے کے لئے اقدامات متعارف کرادیئے

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگ بو کے ضلع جیانگ بے میں واقع کم اونچائی والے سائنس و ٹیکنالوجی مرکز میں ایک انسٹرکٹر (بائیں) زیرتربیت شخص سے ڈرون  کی بیٹری تبدیل کرارہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے شہری نقل و حمل کے ہوائی اڈوں اور ملحقہ علاقوں میں فضائی حدود کی سلامتی مستحکم کرنے کی کوششوں کے طور پر پروازوں میں ڈرونز کی مداخلت روکنے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

فضائی ٹریفک کے انتظام کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں تجارتی پروازوں میں ڈرون کی سرگرمیوں کی مداخلت پر بڑھتی ہوئی تشویش کو حل کرنا ہے۔

دفتر اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی کے نظام کو بہتر بنائے گا، فضائی حدود کے انتظام کی نگرانی کو مستحکم کرے گا اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی ڈرون سرگرمیوں کو روکے گا۔

دفتر کے مطابق غیر مجاز ڈرونز کی بہتر نشاندہی، ٹریکنگ اور انہیں روکنے کے لئے نگرانی کا نظام بہتر بنایا جائے گا جبکہ پروازوں میں خلل ڈالنے جیسی غیر قانونی ڈرون سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!