اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی صدر یوکرین کے مسئلے پر امریکی صدرکےموقف کے حامی مگر "حل...

روسی صدر یوکرین کے مسئلے پر امریکی صدرکےموقف کے حامی مگر "حل طلب مسائل” باقی ہیں، روس

روس کے شہرماسکو میں  موسم سرما کے دوران کریملن کابیرونی  منظر۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں تنازع کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہیں باقی حل طلب مسائل پر تشویش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یقیناً بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود روسی صدر نے صدر ٹرمپ کے موقف سے اتفاق  کیاہے۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ روسی صدر نے جمعرات کی رات گئے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ بات چیت کی۔ جب امریکی سفارتکار ٹرمپ کے ساتھ بقیہ تفصیلات کا تبادلہ کریں گے تو دونوں صدور کے درمیان بات چیت کے لئے ممکنہ وقت کا تعین ممکن ہوسکے گا۔

ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہیں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے "اچھے اشارے” نظر آ رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!