اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشانشی کے قدیم گاؤں کا نام 3 ہزار سال پرانے برتنوں پر...

شانشی کے قدیم گاؤں کا نام 3 ہزار سال پرانے برتنوں پر کندہ

3 ہزار سال سے زائد عرصہ پرانے مٹی کے برتنوں پر ’’می یانگ‘‘ اور ’’می ٹنگ‘‘ کے نام کندہ ہیں۔

’’می یانگ‘‘ کی تحریر میں ’’می یانگ‘‘ گاؤں کے نام سے مماثلت پائی گئی ہے۔ یہ گاؤں  دریافت کئے گئے مقبرے سے زیادہ دور نہیں ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): یان یونگ چیانگ، شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی

’’ مقبروں سے ملنے والے یہ دونوں مٹی کے برتن اہمیت رکھتے ہیں. ان پر ایسی تحریر ہے جس پر مہر بھی لگی ہوئی ہے۔  ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس تحریر میں ’’می یانگ‘‘ اور ’’می ٹنگ‘‘ کے الفاظ پڑھے جا رہے ہیں۔ آج بھی فوفینگ کاؤنٹی میں ایک گاؤں ’می یانگ‘ کے نام سے موجود ہے۔ اس لئے اس جگہ کا نام جنگی ریاستوں کے دور اور ہان خاندان سے ہوتے ہوئے  آج ہم تک پہنچا ہے۔‘‘

باؤجی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!