پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبلامعاوضہ قبل از سکول تعلیم، چین کا مستقبل کا تحفہ

بلامعاوضہ قبل از سکول تعلیم، چین کا مستقبل کا تحفہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک کنڈر گارٹن میں بچے کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) اگر چھوٹے بچوں والے چینی والدین سے ان کے لئے اہم ترین حالیہ خبر سے متعلق  پوچھا جائے تو ان کا ممکنہ جواب ہوگا ’’بلامعاوضہ پری اسکول پالیسی ‘‘۔

مقننہ کے حالیہ سالانہ اجلاس میں قومی قانون سازوں کی منظور کردہ حکومتی کارکردگی رپورٹ 2025 میں پہلی مرتبہ ’’بلامعاوضہ پری اسکول تعلیم کے مرحلہ وار فروغ‘‘ کا وعدہ شامل ہے ۔ یہ گزشتہ پالیسی کا وعدہ پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

چین میں گزشتہ برس منظور کردہ پہلا پری اسکول تعلیمی قانون رواں سال جون سے لاگو ہو گا۔ اس قانون میں مقامی سطح پر مناسب حالات رکھنے والے مقامات کے لئے بلامعاوضہ  پری اسکول تعلیم کی فراہمی لازم قرار دی گئی ہے  تاکہ خاندانوں پر مالی دباؤ میں کمی کی جاسکے۔

اس کوشش کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے حال ہی میں ابتدائی پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا ہے  جن میں بچوں کے لئے کنڈرگارٹن تک رسائی اور استطاعت کے اعتبار سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کو منظم کرنا شامل ہے۔

ہوائی نے کہا کہ اہل کنڈرگارٹنز کو 2 سے 3 برس کی عمر کے بچوں کے لئے بچوں کی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ بچے کی پیدائش، پرورش اور تعلیم کو بہتر انداز سے مربوط کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!