چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں واقع چھنگ ہائی جھیل پر برفباری کا دلکش نظارہ -(شِنہوا)
شی ننگ(شِنہوا) چھنگ ہائی جھیل چین کی نمکین پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے جس کی سطح اور پھیلاؤ میں گزشتہ 20 برس سے مسلسل اضافہ ہونے سے علاقے کو ماحولیاتی اور دیگر مسائل کا سامناہے۔
چھنگ ہائی جھیل تفریح مقام کے تحفظ اور انتظامی ادارے میں شعبہ ماحولیاتی تحفظ اور بحالی ڈائریکٹر ما پھنگ کا کہنا ہے کہ صرف 2024 میں جھیل کا رقبہ 28 مربع کلومیٹر بڑھا ہے۔
جھیل میں پانی کی سطح سالانہ 20 سینٹی میٹر کی اوسط شرح سے بلند ہورہی ہے جو اب سطح سمندر سے 3 ہزار 196 میٹر سے زائد بلند ہوچکی ہے۔
ستمبر 2024 میں سیٹیلائیٹ سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق چھنگ ہائی جھیل کا پانی پر مشتمل رقبہ 4650.08 مربع کلومیٹر پر محیط ہے جس میں گزشتہ برس کی نسبت 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اس میں 2004 کے بعد لگاتار 2 دہائی سے اضافہ ہورہا ہے۔
جھیل کے بڑھتے رقبے کی وجہ سےنئے مسائل پیدا ہورہے ہیں کچھ مقامی کسانوں اور چرواہوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں ۔ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح سے کئی آبی پرندوں کی رہائش گاہوں اور افزائش گاہوں کے ساتھ ساتھ معدومی کے خطرے سے دوچار ہرن کی نسل پرزیوالسکی کے غزال کی رہائش گاہ بھی خطرے کی زد میں ہے۔
