پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلمنسک بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی کتابوں کی نمائش

منسک بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی کتابوں کی نمائش

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران لوگ ایک چینی درسی کتاب دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

منسک(شِنہوا)منسک میں 32 واں بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی کتابوں کی وسیع پیمانے پر نمائش کی جارہی ہے۔ 12 مارچ سے شروع ہونے والا یہ کتاب میلہ 16مارچ تک جاری رہے گا۔

کتاب میلے میں چین، بیلاروس، روس اور قازقستان سمیت 21 ممالک کے 500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔

"ہیلو، چین” کے نعرے نے میلے میں چینی مؤقف کو خصوصی طور پر  پرکشش بنا دیا ہے چین کے منسک ثقافتی مرکز، بیلاروس ریاستی  یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور بین الاقوامی پبلشنگ گروپ چانس نے بیلاروس، روسی اور انگریزی زبانوں میں تقریباً 400 کتابوں کا انتخاب کیا ہے جس سے مقامی قارئین کو چین کو بہتر انداز سے سمجھنے کا موقع ملا ہے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ منسک بین الاقوامی کتاب میلہ ملک کی سماجی، ثقافتی اور روحانی زندگی میں ایک منفرد تقریب ہونے کی وجہ سے ایک اعلیٰ بین الاقوامی درجہ رکھتا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

لوکاشینکو نے زور دے کر کہا کہ ہر دور میں کتابیں علم کا اہم ذریعہ اور  آباؤ اجداد کے فکری ورثے کا حصہ رہی ہیں اور آج  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں وہ لوگوں کے درمیان اتحاد مضبوط بنانے اور نوجوانوں میں بہترین اخلاقی خصوصیات پیدا کرنے میں مددگار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!