اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننیوزی لینڈ میں کینٹن میلے کے لئے تشہیری کانفرنس کا انعقاد

نیوزی لینڈ میں کینٹن میلے کے لئے تشہیری کانفرنس کا انعقاد

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ کینٹن میلے میں ایک غیرملکی خریدار کپڑے دیکھ رہاہے-(شِنہوا)

آکلینڈ(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں 137 ویں چائنہ درآمدات وبرآمدات میلے کی تشہیر کی گئی ۔ اسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے۔

تشہیری کانفرنس میں آکلینڈ اور ویلنگٹن کے کاروباری رہنماؤں، کمیونٹی شراکت داروں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

آکلینڈ میں چینی قونصل جنرل وانگ چھینگ گوانگ نے کہا کہ آکلینڈ میں چینی قونصل خانہ میلے میں شرکت کرنے والے نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کی مدد جاری رکھے گا جس سے چین ۔ نیوزی لینڈ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

میلے میں مختلف نوعیت کی معاون سرگرمیوں کے ساتھ ایک بہتر نمائشی ڈھانچہ پیش کیا جائے گا۔ یہ آسان آن لائن اور ذاتی شرکت کی سہولت مہیا کرے گا۔

چین میں نیوزی لینڈ بزنس گول میز سے وابستہ اینا مے اسبے نے کہا کہ صحت اور تندرستی، ای کامرس اور پائیدار ترقی چین میں ترقی کے نمایاں شعبے بن رہے ہیں۔  چین کے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں مضبوط صارفین طلب ہےجو نیوزی لینڈ کے برانڈز کو اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!