آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مشترکہ جامع حکمت عملی(جے سی پی او اے) مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں چین، روس اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے پر ہونے والی بات چیت چین کی تازہ ترین سفارتی کوشش ہے جس کا مقصد رابطے اور تعاون کو فروغ دے کر مذاکرات اور مشاورت جلد دوبارہ شروع کرنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔
ماؤ نے یومیہ بریفنگ میں اس ملاقات سے متعلق چین کی توقعات پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشترکہ جامع حکمت عملی(جے سی پی او اے) کے فریق کے طور پر چین، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ایرانی جوہری مسئلے کا مناسب حل نکالنے پر زور دیتا ہے۔ چین عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ سے متعلق کوششوں کی تائید کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا موجودہ حالات میں ہم سمجھتے ہیں متعلقہ فریقین کو پرسکون رہتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنا اور ایرانی جوہری مسئلےکو بڑھنے یا تصادم اور تنازع کی طرف بڑھنے سے روکنا چاہئے۔
ماؤ نے کہا کہ چین مخلصانہ طور پر امید کرتا ہے کہ تمام فریق ایک ہی سمت میں کام کرتے ہوئے اعتماد میں اضافہ کرتے رہیں گے اور شکوک و شبہات دور کرتے ہوئے مذاکرات اور مشاورت کے دوبارہ آغاز کو جلد حقیقت کا روپ دیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link