اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلیگو لینڈ شنگھائی ریزورٹ کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل، موسم گرما...

لیگو لینڈ شنگھائی ریزورٹ کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل، موسم گرما میں افتتاح متوقع

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک خاتون  کا لیگو گروپ کے بوتھ پر تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا) 136 ٹن وزنی دنیا کے سب سے بڑے لیگو منی فگر ڈاڈا کی 26 میٹر کی اونچائی پر تنصیب کے ساتھ ہی  لیگو لینڈ شنگھائی ریزورٹ کی تعمیر  آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ریزورٹ کے مطابق شنگھائی کے ضلع جن شان میں 3 لاکھ 18 ہزار مربع میٹر پر پھیلا یہ ریزورٹ لیگو تھیم پارک اور  2 سے 12 برس تک کے بچوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایک ہوٹل پر مشتمل ہے ۔

75 سے زائد انٹر ایکٹو جھولے ، شوز اور دلچسپیوں کے ساتھ ساتھ 8 مسحور کن ’’لینڈز‘‘ میں ہزاروں لیگو ماڈلز کے ساتھ یہ ریزورٹ رواں سال کے موسم گرما میں اپنے شاندار افتتاح کے لئے تیار ہے۔

جھولوں کی تنصیب اور آزمائش زوروشور سے جاری ہے اور اس وقت تک 80 فیصد تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔

پارک کی عمارت کا  85 فیصد ڈھانچہ مکمل کرلیا  گیا ہے اس کے لیگو لینڈ ہوٹل پر بیرونی سجاوٹ اور اندرونی تنصیات کا کام آخری مرحلے میں ہے جس کے بعد اس کی اندرونی سجاوٹ کا کام شروع کیا جائے گا۔

ریزورٹ میں 200 سے زائد اقسام کے 3 ہزار 161 درخت اگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں سے اب تک 50 فیصد درخت اگائے جاچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!