اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹرمپ کی ٹیرف پالیسی یورپ کے لئے مشکلات کا باعث ہے: اطالوی...

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی یورپ کے لئے مشکلات کا باعث ہے: اطالوی ماہر

اٹالین انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل پولیٹیکل اسٹڈیز (آئی ایس پی آئی)  کے ایک محقق گویڈو البرٹو کاسانووا نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی یورپ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): گویڈو البرٹو کاسانووا، جونیئر ریسرچ فیلو، اٹالین انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل پولیٹیکل اسٹڈیز(آئی ایس پی آئی)  ایشیا سینٹر

’’اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہم سے ان غیر منصفانہ اقدامات کی قیمت وصول کرنا ہے جو یورپی یونین نے اختیار کیے ہیں۔ ہمیں یہ بھی اندازہ ہے کہ ٹرمپ کا پسندیدہ ہتھیار ممکنہ طور پر ٹیرف ہوں گے۔

اسی وجہ سے، میں دیکھ رہا ہوں کہ امریکہ کی جانب سے یورپ کے لیے مزید معاشی مشکلات تقریباً یقینی ہیں۔ کسی سنگین بحران سے بچنے کے لیے یورپ کو ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا اور اسے کسی معاہدے پر راضی کرنا ہوگا۔

اس وقت ہمیں عالمی اقتصادی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ عالمگیریت کی شکل بدل رہی ہے، لیکن عالمی برادری کو اب بھی مشترکہ اصولوں اور ضابطوں کی ضرورت ہے۔ ‘‘

روم سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!