اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تجارتی امور پر رابطے برقرار...

چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تجارتی امور پر رابطے برقرار ہیں، ترجمان

چینی کمپنی ٹی سی ایل کے تیار کردہ ایک اے آئی می روبوٹ کی امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو 2025 کے دوران نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے متعلقہ حکام تجارتی مسائل پر بات چیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بات جمعرات کے روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی گئی کہ کیا دونوں ممالک نے تجارتی امور پر ملاقاتوں کی تاریخ طے کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اختلافات اور تنازعات کو مثبت اور تعاون پر مبنی رویے کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے، دونوں فریقوں کو باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے برابری پر مبنی مکالمے کے ذریعے رابطے کو مضبوط بنانا چاہیے۔

ترجمان نے زور دیا کہ کوئی بھی بات چیت اور مشاورت باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور دھمکیاں اور زور زبردستی صرف نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں پر کام کرے اور مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!