اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینزمینی نظام میں خرابی پر امریکی عملہ بردار خلائی مشن منسوخ

زمینی نظام میں خرابی پر امریکی عملہ بردار خلائی مشن منسوخ

امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اور اسپیس ایکس نے تکنیکی خرابی کے سبب  کریو-10 مشن کی بین الاقوامی خلائی مرکز(آئی ایس ایس) روانگی کو منسوخ کردیا ہے۔

مشن کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 48 منٹ پر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہونا تھا تاہم گراؤنڈ سپورٹ کلیمپ آرم کے ہائیڈرالک نظام میں خرابی کے سبب اسے منسوخ کر دیا گیا۔

یہ مشن 4  خلا بازووں کو  آئی ایس ایس لے جائے گا اور گزشتہ جون سے خلا میں پھنسے ناسا کے خلا بازوں سونی ولیمز اور بوچ ولمور سمیت کریو-9  کے 4 خلا بازووں واپس زمین پر لائے گا۔

ناسا نے کہا اگلی روانگی جمعرات کو مشرقی وقت شام 7 بجکر 26 منٹ سے قبل ممکن نہیں ہے۔

ولیمز اور ولمور  بوئنگ کے اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ جون سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!