اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمالٹا کے اسکول میں طلبہ چینی ثقافت سے محظوظ

مالٹا کے اسکول میں طلبہ چینی ثقافت سے محظوظ

مالٹا، پاؤلا کے پاؤلا پرائمری اسکول میں لوگ شیر  رقص سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

ولیٹا(شِنہوا) مالٹا کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع پاؤلا پرائمری اسکول کے طلبہ اسکول میں منعقدہ کثیر الثقافتی تقریب میں چینی ثقافتی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے۔

سرگرمیوں میں شیر رقص، تائی چھی کا مظاہرے، لوک رقص اور روایتی چینی پکوانوں شامل تھے۔ پرجوش طلبہ نے فن کے مظاہروں میں حصہ لیا جبکہ اساتذہ اور والدین نے خوشگوار لمحات کو اپنے موبائل میں قید کرلیا۔

مالٹا میں چینی سفارتخانے، یونیورسٹی آف مالٹا کے کنفوشس انسٹی ٹیوٹ اور روایتی چینی ادویات کے بحیرہ روم علاقائی مرکز(ایم آر سی ٹی سی ایم) کی جانب سے لگائے چینی ثقافتی بوتھ میں چینی مٹی کے چائے کے برتن، پیکنگ اوپرا ماسک، چینی برش اور کئی روایتی چینی کھانے رکھے گئے تھے۔

پاؤلا پرائمری اسکول کی سربراہ الیگزینڈرا ویلا نے ثقافتی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اپنی تعلیمی حصے کے طور پر مختلف ثقافتوں سے متعلق آگاہی حاصل کریں۔ چینی ثقافت بہت بھرپور ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں طلبہ کو اسکول کیمپس میں چینی ثقافت دیکھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

استانی ازابیل مارمارا گافا نے کہا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں طلباء کو چین اور چینی روایات کی بنیادی تفہیم حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں جس سے ان کی سوچ وسیع ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!