اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعلی بابا نے اپنی اہم اے آئی ایپ کوآرک کو بہتر صارف...

علی بابا نے اپنی اہم اے آئی ایپ کوآرک کو بہتر صارف تجربے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کردیا

چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 136ویں چینی درآمدی و برآمدی میلے  کے دوران لوگ Alibaba.com کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی ای کامرس کی بڑی کمپنی علی بابا نے اپنی کوارک ایپلی کیشن کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے جو علی بابا کے کیون پر مبنی جدید منطقی ماڈل سے چلنے والا ایک جامع اے آئی معاون ہے۔

کوارک علی بابا کے عمومی صارفین کے سامنے آنے والے کاروباروں میں اپنے ملکیتی بنیادی ماڈلز کا مکمل طور پر فائدہ اٹھانے والی پہلی ایپ ہے ،یہ علی بابا کی حکمت عملی میں اے آئی کو اپنے کاروباروں میں ضم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

نئے سرے سے ڈیزائن کردہ کوارک میں اے آئی چیٹ بوٹ، گہری سوچ، گہری تحقیق اور کام کی انجام دہی جیسی جدید صلاحیتیں شامل ہیں جو ایک آسان صارف کے انٹرفیس میں پیش کی گئی ہیں۔

اس کا مقصد مختلف کاموں کو انجام دینا ہے جن میں تعلیمی تحقیق، دستاویزات تیارکرنا، تصاویر بنانا، پریزنٹیشن تیار کرنا، طبی تشخیص، سفر کی منصوبہ بندی اور مسائل کا حل شامل ہے۔

یہ صارفین کو پیچیدہ، کثیر الجہتی سوالات پوچھنے کی اجازت دیتا ہے اور براہ راست سرچ انجنز میں ایک موضوع پر مزید تفصیلی معلومات کے ساتھ بعد میں پوچھے جانےوالےسوالات کے جواب دیتا ہے۔

کوارک کے سی ای او اور علی بابا گروپ کے نائب صدر وو جیا نے کہا کہ کوارک کا یہ بہتر ورژن صرف آغاز ہے،  ہم ماڈل کی صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ کوارک کا ایک ایسے گیٹ وے کے طور پر تصور کرتے ہیں جہاں صارفین اے آئی کے ساتھ ہر چیز کو دریافت کر سکیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!