اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فضائی کمپنی نیپال کے لئے خصوصی پروازیں شروع کرے گی

چینی فضائی کمپنی نیپال کے لئے خصوصی پروازیں شروع کرے گی

نیپال، پوکھرا کے پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیچھوان ایئر لائنز کا ایک طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

کٹھمنڈو(شِنہوا) چین کی سیچھوان ایئرلائنز  نیپال کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور سیاحتی مرکز پوکھرا کے لئے خصوصی تجارتی پروازوں کا باضابطہ آغاز 18 مارچ سے کرے گی۔

نیپال میں چینی سفارتخانے کے قونصلر وانگ شین نے پوکھرا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو سے پہلی پرواز 18 مارچ کو پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گی یہ جنوری 2023میں ہوائی اڈے کے فعال ہونے کے بعد پہلی باقاعدہ خصوصی پرواز ہوگی۔

خصوصی پرواز ہفتے میں ایک مرتبہ منگل کو چلائی جائے گی۔

وانگ نے کہا کہ یہ اقدام چین اور نیپال کے درمیان رابطے مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت ہے اور اس سے یقینی طور پر مختلف شعبوں میں اہلکاروں کے تبادلے اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!