اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز نے این پی سی اجلاس کی کوریج...

چین کے اعلیٰ قانون ساز نے این پی سی اجلاس کی کوریج پر صحافیوں کو سراہا

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی 14 ویں این پی سی کے تیسرے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے بڑے خبررساں اداروں کی اچھی منصوبہ بندی اور منظم کوریج کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی رپورٹس ملک کے عملی اور مؤثر جمہوری عمل کو اجاگر کرتے ہوئے اعتماد اور قوت کو ظاہر کرتی ہیں۔

ژاؤ نے میڈیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی کانگریسوں کے نظام کے ساتھ ساتھ قومی عوامی کانگریس کے کام اور نائبین سے متعلق بھرپور خبروں کی تلاش اور ان کی ترویج جاری رکھیں جس سے چین اور اس کی مکمل عوامی جمہوریت کی داستان کو مؤثر انداز سے بیان کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی عوامی کانگریس کا اجلاس 5 سے 11 مارچ تک منعقد ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!