یہ شِنہوا نیوز ہے۔
یوکرین نے’’30 دن کی فوری اور عارضی جنگ بندی‘‘ کے لئے امریکہ کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ بات منگل کے روز جدہ، سعودی عرب میں امریکہ کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔
دونوں ممالک کے سینئر حکام کے درمیان کئی گھنٹوں کی مشاورت کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک باہمی معاہدے کے ذریعے اس جنگ بندی کو توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ روس کو بتائے گا کہ روس کا ردعمل ہی امن حاصل کرنے کی کلید ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے خفیہ معلومات کے تبادلے پر عائد وقفے کو فوری طور پر اٹھانے اور یوکرین کو سیکیورٹی امداد بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے خاص طور پر جنگ بندی کے دوران انسانی امداد کے حوالے سے کوششوں کی اہمیت پر بھی بات چیت کی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link