اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے برین-کمپیوٹر انٹرفیس خدمات کی قیمت کے لئے رہنما اصول جاری...

چین نے برین-کمپیوٹر انٹرفیس خدمات کی قیمت کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک  نمائش کے دوران ایک خاتون مقامی برین-کمپیوٹر انٹرفیس سسٹم کی آزمائش کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی صحت تحفظ انتظامیہ (این ایچ ایس اے) نے نیورل سسٹم کی دیکھ بھال کی خدمات کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے  رہنما اصول جاری کردیئے ہیں جس میں برین-کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئیز) کو ایک خود مختار کیٹگری کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

این ایچ ایس اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد حالیہ برسوں میں بی سی آئیز کی تیز ترقی کے تناظر میں کٹنگ-ایج ٹیکنالوجی کے طبی استعمال کو فروغ دینا ہےتاکہ ضرورت مند مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

رہنما اصول میں جراحی اور غیر جراحی بی سی آئیز طریقوں کی خصوصیات کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

این ایچ ایس اےنے کہا کہ یہ رہنما اصول مستقبل میں میچور  بی سی آئی ٹیکنالوجی کے طبی استعمال میں تیز تر منتقلی کی راہ ہموار کرے گا اور ملک بھر میں متعلقہ طبی خدمات کے انتظام  میں رہنمائی کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!