اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعالمی برادری چین مخالف ادارے کی غلط معلومات کی مذمت کرے گی،...

عالمی برادری چین مخالف ادارے کی غلط معلومات کی مذمت کرے گی، ترجمان

آسٹریلیا ،کینبرا میں آسٹریلین اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے دفتر کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے آسٹریلیا کے تمام شعبوں اور عالمی  برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ایک نام نہاد تحقیقی ادارے کی جانب سے جھوٹی معلومات گھڑنے اور  اسے پھیلانے کی مذمت کرے اور اس کے خلاف آواز بلند کرے۔

 آسٹریلین اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ(اے ایس پی آئی) نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا  کہ امریکی امداد بند ہونے کے بعد ادارے کے پاس چین مخالف مواد کی کمی ہے اور وہ چین پر حملہ آور ہونے کے لئے مواد تیار نہیں کرسکتا  اس نے امریکہ یا دیگر اداروں پر زور دیا کہ فوری طور پر چین مخالف ایجنڈے کے لئے  امداد دے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ پریس بریفنگ کے دوران اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد تحقیقی ادارے کو طویل عرصے سے امریکی دفاعی اور سفارتی اداروں اور اسلحہ سازوں کی مالی معاونت حاصل رہی ہے اس نے امداد دینے والوں کے  مفادات کو پورا کیا ۔ اس کے جھوٹے پروپیگنڈے کی فہرست خاصی طویل رہی ہے۔  اس کے نام نہاد "تحقیقی نتائج” میں بنیادی حقائق کا فقدان رہا جو  کئی مرتبہ جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔ یہ تعلیمی تحقیق کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس نام نہاد تحقیقاتی ادارے کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کے سوشل میڈیا پر انکشافات سے ایک بار پھر اس کا منافقانہ کردار واضح ہوگیا جو امریکہ سے امداد حاصل کر کے چین کو بدنام کرنے کے لئے  جھوٹا بیانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کا کام کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  امید ہے آسٹریلیا کے عوام اور عالمی برادری پر واضح ہو گیا ہوگا کہ اے ایس پی آئی کس قسم کا ادارہ ہے اور وہ اس کی جھوٹی معلومات کی مذمت اور مخالفت میں آواز بلند کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!