چین میں پاکستانی سفیرخلیل الرحمان ہاشمی(وسط) ایس سی او کے تعاون ہونے والی براہ راست ای-کامرس کے ذریعے پاکستانی مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں-(شِنہوا)
جی نان (شِنہوا) چین کے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اس کی مصنوعات مزید مقبول ہونے کی توقع ہےجس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور ثقافتی روابط پروان چڑھیں گے۔
ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈو یِن پر شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے سامان کی نمائش کے حالیہ لائیو اسٹریمنگ ایونٹ میں میزبان نے پاکستانی پکوان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ باسمتی چاول پاکستانی کسان محنت سے اگاتے ہیں اور یہ اپنے اعلیٰ معیار کے لئے مشہور ہیں۔ جب انہیں کری جیسے مصالحوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے تو ایک مسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے۔
پاکستانی مصنوعات کے لئے لائیو اسٹریمنگ ایونٹ ’’2025 کے ایس سی او آن لائن مصنوعات‘‘ کے وسیع اقدام کا حصہ تھا جو بیجنگ اور چھنگ ڈاؤ میں ہوا ۔ اس میں پاکستان، روس اور بیلاروس سمیت ایس سی او کے 12 ممالک کی 200 سے زائد مصنوعات آن لائن فروخت کے لئے پیش کی گئی تھیں جبکہ سینکڑوں دیگر مصنوعات آف لائن مقامات پر نمائش کے لئے رکھی گئیں۔
ایونٹ کا اہتمام چائنہ-ایس سی او مظاہر ہ زون برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون نے چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں کیا تھا جس کا مقصد معاشی تعلقات اور ثقافتی تبادلوں کا فروغ ہے۔
مارچ میں پاکستانی اشیا کے حصے میں چین میں پاکستانی سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی نے دونوں ممالک کے کاروباری نمائندوں کے ساتھ چلغوزہ ، ہمالیہ کا گلابی نمک، ہاتھ سے بنے ہوئے قیمتی پتھروں کے ہار اور نمک کی لیمپ جیسی پاکستانی برآمدات کو اجاگر کیا۔
ہاشمی نے کہا "پاکستان رنگوں، ذائقوں اور لازوال فنون کا ملک ہے۔ انہوں نے حاضرین کو پاکستانی پکوانوں متعارف کراتے ہوئے کراچی کے خوشبو دار پلاؤ، پشاور کے نمکین گوشت ، لاہور میں ہلکی آنچ پر بنائی جانے والی چٹنی اور ملتان کی مشہور مٹھائیوں کا ذکر کیا۔
