اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی  کھلے پن  فروغ کی پالیسی سے’دو اجلاس‘ میں شریک قانون...

چین کی  کھلے پن  فروغ کی پالیسی سے’دو اجلاس‘ میں شریک قانون ساز مطمئن

اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژینگ شن، نمائندہ شِنہوا

’’ چین اپنی اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔

سالانہ ’دو اجلاس‘ کے موقع پر قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر بیجنگ میں جمع ہوئے ہیں۔ ہم نے ان میں سے کچھ شرکاء سے بات کی ہے تاکہ چین کی اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی پالیسیوں کو فروغ دینے کے عزم پر ان کے خیالات جان سکیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): جِن شوانگ گن، رکن، این پی سی،نائب صدر، ہینان پولی ٹیکنیک یونیورسٹی

’’ ہمارے کاروباری ماحول میں متعدد دوسرے ممالک کی نسبت اہم فوائد ہیں۔ ہمارے ہاں مضبوط صنعتی چین ہے۔ صارفین کی جانب سے طلب بھی قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایک وسیع منڈی بھی موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں چین کوسرمایہ کاری کے لئے موزوں سمجھتی ہیں۔ ان کمپنیوں نےچین کو ایک بہترین آپشن کے طور پر منتخب کیا ہے۔ ’ایک خطہ ایک سڑک‘ کےمنصوبہ  میں ترقی پذیر ممالک کی کثیر تعداد شامل ہے۔ یہ منصوبہ ایک بہت بڑی منڈی پیش کر رہا ہے جہاں زبردست مواقع موجود ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیانگ یِنگ، رکن، سی پی پی سی سی قومی کمیٹی، چیئرپرسن ڈیلائٹ چائنہ

’’ ہم اپنے عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ یہ ماحول سرمائے کو اس منڈی کی طرف مائل ہونے میں مدد دیتا ہے۔

میرے خیال میں چین کی معیشت، یہاں کی منڈی اور اس کی جدت نے عالمی معیشت کو ترقی دینے والے عناصر ، استحکام فراہم کرنے والے عوامل اور جدت پسندی کے ذرائع فراہم کئے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): قوان ہینگ، رکن، این پی سی، ڈپٹی ڈائریکٹر، پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ شنگھائی میونسپل کمیٹی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)

’’ اچھا کاروباری ماحول زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ منڈی تک رسائی، منڈی کے نظام کی ترقی، منصفانہ مقابلے کے علاوہ متعلقہ ضابطوں اور خدمات کے شعبوں میں ایسا ماحول تخلیق کرنے کی  کوششیں کی گئی ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): شان زینگ ہائی، رکن، این پی سی، چیف انجینئر و نائب صدر، ایکس سی ایم جی مشینری

’’ ایک اچھا کاروباری ماحول اور کھلے پن کی پالیسیاں کاروباری اداروں کی بہتر ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): چھین ہوئی چنگ، رکن، این پی سی، میئر، ژوژو، چین

 ’’ چین کی وسیع ترین منڈی کو ایسا مقام حاصل ہے جس کا مقابلہ دنیا کے چند ممالک ہی کر سکتے ہیں۔ آزاد تجارت کے پائلٹ زونز کے قیام نے کھلے پن کی پالیسیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ کاروباری ماحول حقیقت میں اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والی ادارے چین میں منصفانہ اور مساوی سلوک سے فائدہ اٹھائیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): کلیرنس چھون کیت لِنگ، رکن، سی پی پی سی سی قومی کمیٹی، چیئرمین شیلان گروپ لمیٹڈ

’’ میں سمجھتا ہوں کہ اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو ایک زیادہ بہتر پلیٹ فارم ملا ہے۔ میرے خیال میں غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد ہماری سپلائی چین کے نظام اور نئی ٹیکنالوجیز کا بہترین استعمال کر سکتی ہے تاکہ زیادہ جامع عالمگیریت تخلیق کی جا سکے۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!