پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے 18 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

چین نے 18 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کےشہر وین چھانگ میں ہائی نان تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام کے لانچ پیڈ نمبر 1 ایک منظر ۔ (شِنہوا)

وین چھانگ(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع ہائی نان تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام سے  لانگ مارچ- 8 وائی- 6 کیریئر راکٹ کے ذریعے  18 سیٹلائٹس پر مشتمل ایک گروپ زمین کے نچلے مدار میں بھیج دیا ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق یہ سیٹلائٹس  اپنی نوعیت کا 5 واں  گروپ ہے جسے  طے شدہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کردیا گیا ہے ۔ یہ سیٹلائٹس چین کا تجارتی انٹرنیٹ سیٹلائٹس گروپ تشکیل دیں گے۔

اس مشن کے ساتھ لانچ مقام کے لانچ پیڈ نمبر 1 کا افتتاح بھی ہوگیا ہے۔ اس سے قبل 30 نومبر 2024 کو پیڈ نمبر 2 سے افتتاحی لانچ کی گئی تھی۔ یہ چین کے مستقبل کے مشنز کے لئے پہلے تجارتی خلائی بندرگاہ کے دو پیڈز کے تیار ہونے کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

لانچ پیڈ نمبر 1 کی اونچائی 83 میٹر ہے جسے  لانگ مارچ -8 راکٹ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا ڈھانچہ اسٹیل سے بنا ہے جس میں پہلی بار ٹھنڈک اور شور میں کمی کے لئے شعلے کو دونوں سمت لے جانے والا آلہ نصب کیا گیا ہے جو اس کی  تیزی سے دوبارہ استعمال کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

لانچ پیڈ اب 7 دن لانچ اور 7 دن دوبارہ تیاری کی گردش کے قابل ہے  جو  لانچ کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم ہے۔

ہائی نان تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام کی تعمیر جولائی 2022 میں شروع ہوئی تھی جس سے پہلی لانچ نومبر 2024 میں کی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!