چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع یو بے میں واقع ایک کارخانے میں نئی توانائی گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں فروری کے دوران نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت دونوں میں مستحکم اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 91.5 فیصد اضافے کے ساتھ 8لاکھ 88ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔
سی اے اے ایم کے مطابق نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ 8 لاکھ 92 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 87.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ اس ماہ کے دوران فروخت ہونے والی گاڑیوں میں نئی توانائی گاڑیوں کا حصہ 41.9 فیصد تھا۔
چین نے مسائل سے نمٹنے اور تیزی سے ترقی کرتے شعبے میں صارفین کا اعتماد بڑھانے سے متعلق رہنما اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے رواں سال 25 جنوری کو نئی توانائی گاڑیوں کے لئے ایک بیمہ پلیٹ فارم شروع کیا تھا جو 25 فروری تک ایک لاکھ 14ہزاریونٹس کو بیمہ سہولت فراہم کرچکا ہے۔
سی اے اے ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھن شی ہوا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اشیاء تبادلہ پروگرام جیسے کھپت دوست اقدامات کی بدولت چین میں گاڑیوں کی صنعت مستحکم ترقی جاری رکھے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link