پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں اصلاحات معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد، عالمی ماہرین کی...

چین میں اصلاحات معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد، عالمی ماہرین کی رائے

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد کے تحت جامع اور دیرپا اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ یہ اصلاحات چین کی قومی معیشت اور سماجی ترقی کا بنیادی محرک بن چکی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بینجمن میگانا، چیف ایڈیٹربرائے غیر ملکی خبریں، دی گارڈین، تنزانیہ

’’ چین کی جامع اصلاحات کے گہرے اثرات اب قومی معیشت اور سماجی ترقی کا بنیادی محرک بن گئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین نے منڈی کی معیشت، ٹیکنالوجی میں جدت، ماحول دوست ترقی اور دیہی علاقوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ان اصلاحات کے غیرمعمولی اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): یاسیرو  رانا راجا، ماہر عالمی امور، سری لنکا

’’ دیرپا اور گہرے اثرات کی حامل اصلاحات چین کو دنیا کے زیادہ تر ممالک سے منفرد  ثابت کرتی ہیں۔ اصلاحات میں ان مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ان کی ترقی کے سلسلے میں زیادہ بہتر نتائج لا سکتے ہیں۔ ان اصلاحات سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ چین میں ترقی کا یہ سارا عمل کسی ایک شعبے میں نہیں ہو رہا بلکہ اس میں مختلف شعبوں اور میدانوں کو برابر توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چارلس اونو نیجو، ڈائریکٹر، چائنہ اسٹڈیز سینٹر، نائیجیریا

’’چین نے اصلاحات میں اپنے مخصوص ترقیاتی مرحلے کو مدنظر رکھا ہےاور اسی کے مطابق عمل کیا ہے۔  عوام ہی یقینی طور پر  اصلاحات کا مرکز ہیں۔ یہ معیشت کو دوبارہ توانائی فراہم کرنے کا عمل ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!