اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے علاقائی اقتصادی مراکز اعلیٰ معیار کی ترقی کے محرک بن...

چین کے علاقائی اقتصادی مراکز اعلیٰ معیار کی ترقی کے محرک بن گئے

چین کے شمالی تیانجن میں منعقدہ ایک نمائش میں انسان نما روبوٹ کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اقتصادی ترقی میں طویل عرصے سے اہم کردار ادا کرنے والے بڑے صوبائی سطح کے علاقے اب ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی سمت منتقلی میں قیادت کر رہے ہیں۔

گوانگ ڈونگ، جیانگسو، شان ڈونگ، ژے جیانگ اور سیچھوان سمیت چین کے 10 بڑےمعاشی صوبائی مراکز کا ملک کی جی ڈی پی میں حصہ  60 فیصد سے زائد ہے۔ حالانکہ یہ رقبے کے اعتبار سے 20 فیصد سے بھی کم ہیں۔

ان علاقوں کی ترقی نےچین کے اقتصادی منظرنامے کو نئی شکل دے کر یہ سوچ دی ہے کس طرح دنیا کی دوسری بڑی معیشت 14ویں 5 سالہ منصوبے(2025-2021) کے آخری سال میں اپنے داخلی اور خارجی مسائل  کا مقابلہ کر رہی ہے تا کہ اگلے 5 سال اور اس کے بعد کے لئے مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔

چین کی اقتصادی مراکز  مصنوعی ذہانت(اے آئی)، روبوٹکس، اور برین کمپیوٹر انٹرفیس سے لے کر جدید ادویات تک سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کو دوگنا کرتے ہوئے اعلیٰ ٹیکنالوجی  شعبوں میں اہم نتائج حاصل کر رہے ہیں۔

چین کا مشرقی صوبہ ژے جیانگ ایک عمدہ مثال ہے جس کا صدرمقام  ہانگ ژو ملک کا تیزی سے ابھرتا ہوا ٹیکنالوجی مرکز بن چکا ہے۔ اس نے عالمی طور پر مقبول ہوتی ہوئی اسٹارٹ اپس ڈیپ سیک اور یونی ٹری روبوٹکس سمیت کامیابی سے ’’سکس لٹل ڈریگنز‘‘ کہلانے والی کٹنگ ۔ ایج کمپنیوں کو پروان چڑھایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!