اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی افریقہ میں بس حادثے میں 12 افراد ہلاک، 45 زخمی

جنوبی افریقہ میں بس حادثے میں 12 افراد ہلاک، 45 زخمی

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے گاوٹینگ میں ایک بس الٹ جانےسے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہو گئے۔

ایکورہولینی شہر میں ٹرانسپورٹ کی میئر کمیٹی کے رکن اینڈیلے ایمنگویوو نے بتایا کہ یہ حادثہ  ایکورہولینی شہر میں جوہانسبرگ کے او  آرتمبو بین الاقوامی ہوائی اڈے  کے قریب ایک ہائی وے پر منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 6 بجکر 45 منٹ( پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 45 منٹ)  پر پیش آیا۔

ایمنگویوو نے کہا کہ کم از کم 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ  45 زخمی مسافروں کو قریبی  اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے ہلاک شدگان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

ایمنگویوو نے بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے  تحقیقات کی جاری ہیں  ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ   دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئی ہیں یا نہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!