اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں شاہراہ ریشم کے نوادرات کی نمائش شروع ہوگئی

بیجنگ میں شاہراہ ریشم کے نوادرات کی نمائش شروع ہوگئی

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے صدر مقام لان ژو کے واقع گانسو صوبائی عجائب گھر میں کانسی کا بنا گھوڑے کا ایک قدیم مجسمہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی فنون عجائب گھر (این اے ایم سی) میں شاہراہ ریشم کے 240 سے زائد نوادرات کی نمائش شروع ہوگئی  ہے۔

’’سیاہی کی فنکاری اور ثقافتی سیاق وسباق،  گانسو شاہراہ ریشم فنون کے خزانے کی نمائش” کے موضوع پر ہونے والی اس نمائش میں  برتنوں پر نقش نگار، ، بانس کی تختیاں ، ریشم  پر ہاتھ سے لکھے مسودے ، تراش شدہ  اینٹیں، مجسمے اور دیواروں کی نقلیں پیش کی گئی ہیں۔

یہ نوادرات  دون ہوانگ اکیڈمی، گانسو صوبائی عجائب گھر، گانسو جیان دو عجائب گھر اور این اے ایم سی سے حاصل کئے گئے ہیں۔

نمائش کی خاص بات  گانسو صوبے کے تھیان شوئی میں دریافت ہونے والا ایک لکڑی کا نقشہ ہے جو جنگجو  ریاستوں کے دور (475-221 قبل مسیح) کا ہے اس کے علاوہ ہان خاندان (202 قبل مسیح-220 عیسوی) کا  لکھائی  کا ایک برش بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

این اے ایم سی کے نگراں  وو وے شان کا کہنا ہے کہ یہ نمائش چینی قوم کے فنکارانہ نظریے اور چینی تہذیب کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کرنے کے لئے  این اے ایم سی کے شروع کردہ پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

یہ نمائش 17 اگست تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!