چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔2 سی کیریئر راکٹ 2 سیٹلائٹس کو لے کر اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی تجارتی سیٹلائٹ کمپنی نے اپنی تصاویر کی اپڈیٹ سروس تیز کرنا کا اعلان کیا جس کا آغاز پپر سے کیا گیا ہے
چھانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے 0.5 میٹر ریزولوشن کی قومی سیٹلائٹ تصاویر 2 ماہ میں اپ ڈیٹ کی ہیں۔
کمپنی ہر طاق ماہ کے 10 ویں روز گزشتہ دو ماہ کے عرصے کی تصاویر جاری کرے گی جو اس کے جی لین -1 سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ مال (www.jl1mall.com/store) اور جی لین-1 ویب ایپ پر دستیاب ہوں گی۔
جنوری اور فروری 2025 کے درمیان اتاری گئی ابتدائی 2 ماہ کی تصاویر کی مؤثر کوریج کی شرح 99.4 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سیٹلائٹ تصاویر کو سال میں صرف ایک بار اپ ڈیٹ کیا جاتا تھا۔ تاہم ، 2023 کے آغاز سے چھانگ گوانگ نے سہ ماہی بنیادوں پر اپنی تصاویر کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link