اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتنزانیہ میں چینی ساختہ ایس جی آر مال بردار ویگن کی آزمائش...

تنزانیہ میں چینی ساختہ ایس جی آر مال بردار ویگن کی آزمائش مکمل

تنزانیہ، دارالسلام میں تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوہو حسن (دائیں سے تیسری) الیکٹرک ایس جی آر ٹرین سروس کا افتتاح کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا) تنزانیہ ریلوے کارپوریشن (ٹی آر سی) نے اسٹینڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) الیکٹرک ٹرینوں کے لئے 264 چینی ساختہ مال بردار  ویگنوں کی آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

ٹی آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ لینڈ ٹرانسپورٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے تصدیق کی ہے۔264 مال بردار ویگن ایک ماہ کے آزمائشی سفر کے بعد ضروری معیار پر پورا اتری ہیں ۔ یہ آزمائش دارالسلام اور ڈوڈوما کے درمیان براستہ موروگورو کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق دسمبر 2024 میں درآمد کردہ یہ وویگنیں چین کی سی آر آر سی چھی چھی ہار رولنگ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کی تیار کردہ 1 ہزار 430 مال ویگنوں کا حصہ ہیں۔ ان 264 ویگنوں میں سے 200 کنٹینرز کی نقل و حمل اور 64 کھلا سامان لے جانے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔ مال بردار ویگنوں کے تجارتی آپریشنز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یکم اگست 2024 کو تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوہو حسن نے دارالسلام سے ڈوڈوما براستہ موروگورو تک ایس جی آر الیکٹرک ٹرین کے تجارتی آپریشن کا افتتاح کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!