ملائیشیا، کوالالمپورمیں چینی اینیمیٹڈ فلم ’’نی جا 2‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر لوگ سیلفی لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
زغرب(شِنہوا) چینی اینی میٹڈ فلم ’’نی جیا 2‘‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی چینی فلمی صنعت کی کامیابی کے ساتھ ساتھ چینی ثقافت کے بڑھتے ہوئے اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
کروشیا کے چینی امور کے ماہر اور بیجنگ کی کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں معاون پروفیسر آئیویکا بکوٹا نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا اس اینی میشن فلم کی کامیابی چینی فلمی صنعت کی کامیابی ظاہر کرتی ہے۔ اس نے چینی لوک داستانوں کے علاوہ چینی تاریخ سے حاصل کردہ مواد کو پیش کرکے نہ صرف چینی بلکہ مغربی ناظرین کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔
بکوٹا نے کہا فلم کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ چین ہالی وڈ کی طرز کی ریکارڈ ساز فلمیں تیار کرتے ہوئے دنیا بھر کے ناظرین سے رابطہ استوار کرنے کے طریقے تلاش کر سکتا ہے۔ مغربی ناظرین بالخصوص نوجوان نسل نے چینی بلاک بسٹر کو ’’اچھی کہانی بیان کرنے، دلکش اور پرکشش‘‘ ہونے کی وجہ سے پسند کیا ہے۔
ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق، ’’نی جا 2‘‘ پری سیلز سمیت 2 ارب امریکی ڈالر سے زائد عالمی آمدن حاصل کرنے والی پہلی غیر ہالی وڈ فلم ہے۔ اس کے علاوہ یہ فلم ڈزنی کی 2004 کی فلم ’ان سائڈ آؤٹ 2‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اینی میٹڈ فلم بن چکی ہے۔
