ترکیہ کے شہر برسا میں اسلامک اسٹیٹ(داعش) گروپ کے ایک مشتبہ رکن کو حراست میں لے لیا گیا۔(شِنہوا)
استنبول (شِنہوا) ترک پولیس نے دہشت گرد تنظیم کی مبینہ مالی معاونت کرنے پر 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،اس میں استنبول کے مختلف بلدیات کے عہدیدار شامل ہیں۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے منگل کے روز کہا ہے کہ مشتبہ افراد نے کالعدم ریولوشنری پیپلز لبر یشن پارٹی۔ فرنٹ (ڈی ایچ کے پی-سی )کی حمایت کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔
حکام نے انکشاف کیا کہ یہ فنڈز استنبول کے مختلف ضلع بلدیات کے ذریعے بدعنوانی پر مبنی ٹینڈرز کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔
پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعدپولیس نے ترکیہ کے صوبوں سامسون، برسا، ازمیر اور استنبول میں 31 مقامات پر بیک وقت کارروائیاں شروع کیں۔
ترکیہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانےوالے ڈی ایچ کےپی۔سی پرملک میں متعدد حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے،ان میں 2013 میں انقرہ میں امریکی سفارت خانے پر خودکش بم دھماکہ بھی شامل ہے۔
