ین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع وولونگ میں ایک آزمائشی ٹرین ریلوے پل سے گزررہی ہے-(شِنہوا)
بلغراد(شِنہوا)سربیا کی بیٹا نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر راڈومیر ڈکلک کا کہنا ہے کہ چین کے "دو اجلاس” نہ صرف ملک کی مختلف کامیابیوں کو جاننے بلکہ بڑے عالمی مسائل کے حل سے متعلق سیکھنے کا بھی ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
خود انحصاری اور شخصی ترقی کی اہمیت پر زور دینے والی سربیا کی ایک پرانی کہاوت "خود پر اور اپنے گھوڑے پر بھروسہ کریں” کا حوالہ دیتے ہوئے ڈکلک نے کہا کہ چین نے اس ضمن میں دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی اور نہ صرف لوگوں کی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دیا بلکہ ملک کو ایک ایسی جگہ بنانے کے لئے زبردست کوشش کی جہاں لوگ خوش وخرم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سربیا آمدہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتا ہے تو اسے بھی اسی طرز کی کوشش کرنی چاہئے۔
رواں سال چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا آخری سال ہے ، ڈکلک نے اعتماد ظاہر کیا کہ چین اپنے راستے پر سفر جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اگلے 5 سالہ منصوبے سے ملک کی جدیدیت، کھلے پن اور عالمی رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔
چین کی خارجہ پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈکلک نے کہا کہ چین امن اور بقائے باہمی کے لئے پرعزم ہے اور ہر قوم کا احترام کرتا ہےچاہے اس کا رقبہ کچھ بھی ہو۔
