اطالوی ڈیزائن ڈے2025 کا انعقاد چین کے جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں منعقد ہوا ہے۔ اٹلی کے معروف کار ڈیزائنر میٹیو فیورا وینٹی نے اٹلی اور چین کے درمیان، خصوصاً برقی گاڑیوں کے شعبے میں قریبی تعاون کے لئے امید کا اظہار کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):میٹیو فیوراوینٹی، سینئر نائب صدر ڈیزائن، پیننفرینا،چین
’’پیننفرینا کو چین میں کام کرتے ہوئے اس سال پورے 15سال ہو جائیں گے، لیکن ہم گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمارا چین میں زیادہ تر تعاون او ای ایمز (اصل ساز و سامان کی پیداوار) کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
ہمارے پاس ایسے گاہک ہیں جو ہر سال باقاعدگی سے ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں۔ آٹوموٹیو (شعبے) میں چین سے آنے والی ملازمتوں کا تسلسل بہت پائیدار ہے۔نہ صرف مسافر بلکہ تجارتی گاڑیوں جیسے، بسوں، ٹرکوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ وغیرہ کی مارکیٹس ہمارے لئے بہت حوصلہ افزا ہیں۔
چین برسوں سے الیکٹرک یا نئی توانائی والی گاڑیوں پر کام کر رہا ہے، ہمیں چین سے سیکھنا چائیے۔ یقینی طور پر ہم چین کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
پننفرینا کے ساتھ یہ تعاون پہلے سے ہی جاری ہے۔ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں اٹلی اور چین کے درمیان پیداواری شعبے میں تعاون مزید بڑھے گا۔‘‘
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link