1۔ اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ ہیلو! میں تیریزا ہوں آرمینیا سے۔
شنگھائی میں دو سال سے زیادہ گزار چکی ہوں، اور ہمیشہ چین کی روایتی ثقافت نے مجھے متاثر کیا ہےاور آج میں اس خوبصورت تیان زی فانگ میں کھڑی ہوں۔
سنا ہے، یہ جگہ چین کے ثقافتی ورثے کا خزانہ ہے۔ آئیے، اسے ساتھ مل کر دریافت کرتے ہیں‘‘
تیان زی فانگ چین کے مشرقی علاقے شنگھائی میں سیاحتی فنون و دستکاری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہ پہلے ایک روایتی رہائشی علاقہ تھا، لیکن اب یہاں بوتیک کی دکانیں، بارز اور ریسٹورنٹس وغیرہ ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ معاف کیجیے گا، آپ ابھی کیا کر رہے ہیں؟۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شو ماؤ یانگ، مہر کندہ کاری کا ماہر
’’ یہ چین کی مہر کندہ کاری ہے۔
مہر کندہ کاری چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔
سب سے پہلے غیر ملکی صارفین اپنے نام لکھ سکتے ہیں اور میں ان کا چینی زبان میں ترجمہ کر سکتا ہوں۔
پھر میں ان کے نام کندہ کروں گا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ کیا آپ میرا نام بھی کندہ کر سکتے ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): شو ماؤ یانگ، مہر کندہ کاری کا ماہر
’’ یقیناً ایک مکمل چینی پینٹنگ میں شاعری، خطاطی، پینٹنگ اور ایک مہر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پینٹنگ میں مصور کی مہر نہ ہو، تو اس کی قیمت بہت زیادہ گر جاتی ہے۔اس عمل کو مہر لگانا کہا جاتا ہے اور اس عمل کے ذریعے کندہ مہر کا خاص اثر ظاہر ہوتا ہے۔ اسے کتابوں یا پینٹنگز پر مہر کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ میں خوش ہوں۔
یہاں ‘تین منٹ میں سیلویٹ پورٹریٹس’ لکھا ہے۔
آئیں، ساتھ مل کر اسے آزماتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): ڈینگ جیان ہوئی، کاغذ کاٹنے کا ماہر
’’ ہلنا نہیں ہے۔ آئیے چلتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ڈینگ جیان ہوئی، کاغذ کاٹنے کا ماہر
’’ یہ آپ کی پورٹریٹ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ کس قدر خوبصورت ہے!‘‘
ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): ڈینگ جیان ہوئی، کاغذ کاٹنے کا ماہر
’’ یہ فن میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے۔ یہ ایک خاندانی روایت ہے۔ میں نے تیان زی فانگ میں اپنی دکان 11 سال تک چلائی ہے۔میں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت جس ایک فن کو مکمل کرنے میں گزارا ہے وہ ہے کاغذ کاٹنا۔‘‘
اسٹینڈ اپ 2 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ یہ دکان بہت دلچسپی کی حامل ہے۔ کیا آپ کپڑوں پر پینٹنگ کر رہے ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 10 (چینی): شی ہائیشیا، ڈیزائنر، لُو کلاتھنگ سٹور
’’ ہاں، ہم چین کی ثقافت کے عناصر کولے کر نئے ڈیزائن تخلیق کرتے ہیں جنہیں بعد میں ہم ٹی شرٹس پر پرنٹ کرتے ہیں۔ چین کی ثقافت بہت وسیع اور گہری ہے اور اس میں بے شمار خزانے اور کہانیاں ہیں۔ ہم چین کی تاریخ، لوک کہانیوں، داستانوں اور روزمرہ زندگی سے سیکھتے ہیں۔ یہ فن پارے اسکرین پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیق کئے جاتے ہیں۔ اس سے یقینی طور پر کپڑوں پر شاندار رنگ اور طویل مدتی پائیداری آتی ہے۔
ٹی شرٹس روزمرہ کے آئٹمز ہیں۔ یہ صرف فیشن کے ٹکڑے نہیں بلکہ ثقافتی ذرائع بھی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ یہ واقعی لاجواب اور حیران کن ہے۔ یہ چینی لُو (اژدھا) ہے۔‘‘
اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): تیریزا، آرمینیا کی طالبہ
’’ تیان زی فانگ کی ان منفرد چھوٹی دکانوں کا دورہ کرنے کے بعد، میں ایک بار پھر چین کی روایتی ثقافت سے حیران رہ گئی ہوں ۔ اس نے مجھے یہ بھی احساس دلایا کہ ثقافت واقعی ایک پل کا کام کرتی ہے۔‘‘
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link