اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمالٹا کے شہر کوسپیکوا میں چینی طبی ٹیم نے مفت طبی خدمات...

مالٹا کے شہر کوسپیکوا میں چینی طبی ٹیم نے مفت طبی خدمات فراہم کی

مالٹا کے شہر کوسپیکوا میں 20ویں چینی طبی ٹیم کے ارکان مقامی شہریوں کو طبی مشورے دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ویلیٹا(شِنہوا) مالٹا کے لئے بحیرہ روم کے روایتی چینی ادویات کے علاقائی مرکز(ایم آر سی ٹی سی ایم) کی 20ویں چینی طبی ٹیم نے مالٹا کے مشرقی شہر کوسپیکوا میں شہریوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔

خدمات مہیا کرنے کے دوران طبی ٹیم نے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر ٹیسٹ کئے، انہیں طبی مشورے دیئے اور طبی سامان عطیہ کیا۔

89 سالہ پیٹر گاؤ شی نے اپنی گردن کا درد کم کرنے کے لئے ایکو پنکچر آزمانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ درد میں کمی کے لئے زعفران کا تیل استعمال کررہے ہیں مجھے اس سے راحت ملی ہے اور میں اس کا استعمال جاری رکھوں گا۔

33 سالہ امیڈیو برنکیٹ نے کمر درد پر مشورے دینے چینی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ایکو پنکچر سمیت روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) سے علاج کیا اور نمایاں بہتری محسوس کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!