یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین نے پیر کی صبح جنوبی مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 17 منٹ پر لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ لانچ سینٹر کے مطابق سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں داخل ہو چکا ہےجس سے لانچ کی کامیابی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
سینٹر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور ہائی اسپیڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو یقینی بنانے کے لئےاستعمال کیا جائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link