اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین"اے آئی پلس" مباحثے سیاسی اجتماعات میں مستقبل کی جھلکیاں پیش کرتے...

"اے آئی پلس” مباحثے سیاسی اجتماعات میں مستقبل کی جھلکیاں پیش کرتے ہیں

14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے نائب لی جن چین کے دارالحکومت  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں14ویں این پی سی کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس سے قبل ایک گروپ انٹرویو میں شرکت کررہےہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس میں "اے آئی پلس” اقدام رواں سال توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں بہت سے قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے اپنے خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

چین کی اعلیٰ مقننہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں 2025 میں اس اقدام کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا گیا ہے، اس میں اے آئی کو نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس میں ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کی پرورش اور توسیع کے لیے ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا اور اختراعی کاروباری اداروں پر زور دیا گیا  ہے کہ وہ چین کی اقتصادی ترقی کے لیے نئے سنگ میل طے کریں۔

قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے زبردست بحث میں حصہ لیتے ہوئے  "اے آئی پلس ہر چیز” کے مستقبل کی طرف توجہ مرکوز کی، جہاں اے آئی صنعتی ترقی اور لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو جائے گا۔ اس میں اے آئی سے چلنے والی تحریر، خودکار جڑی بوٹیوں کو ہٹانے والے اور اے آئی سے چلنے والے روبوٹ اور طبی طریقوں میں سرجری کی مدد کرنے والے روبوٹ شامل ہیں۔

قومی سیاسی مشیر اور سائبر سکیورٹی کمپنی چھی۔آن شین کے صدر چھی شیان ڈونگ نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کی حمایت اوراے آئی میں بڑے وسائل کی سرمایہ کاری چینی کمپنیوں کو نئے ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کی نئی لہر کی قیادت کرنے کے قابل بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!