چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع چین کی وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ وانگ شیاؤ پھنگ پریس کانفرنس کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین میں روزگار کے حوالے سے رواں سال نے اچھا آغاز کیا ہے جس کا اظہار ابتدائی 2 ماہ کی نتائج سے ہوتا ہے۔
وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ وانگ شیاؤ پھنگ نے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوری-فروری مدت میں ملک کے کاروباری اداروں نے بہار تہوار کی تعطیلات کے بعد پیداوار کو تیز کیا ہے۔
وانگ نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کی معاون پالیسیوں کی بدولت رواں سال ملک میں روزگار کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں مجموعی طور استحکام برقرار رہے گا۔
وانگ نے کہا کہ ملک نے رواں سال مزید فعال اور مؤثر میکرو پالیسیاں نافذ کرنے کا عزم کیا ہے جو معاشی ترقی اور روزگار کو مضبوط معاونت فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں رواں سال کالج گریجویٹس سمیت نوجوانوں کو روزگار میں مدد کے لئے نئی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی جبکہ مزدوروں پر مبنی صنعتوں کو صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کی بدولت روزگار کے فروغ میں مدد ملے گی۔
