چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14ویں این پی سی کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی قانون سازوں نے ہفتے کی دوپہر تک مقننہ کے سالانہ اجلاس میں 269 تجاویز پیش کی تھی جو 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے جاری تیسرے اجلاس میں تجاویز پیش کرنے کا آخری دن تھا۔
اجلاس کے سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسے بھی این پی سی نائبین کی جانب سے 8 ہزار سے زائد تجاویز ملی ہیں۔
سیکرٹریٹ کے مطابق ان تجاویز میں سے 268 قانون سازی جبکہ ایک نگرانی کے کام سے متعلق ہے۔
ان تجاویز میں کھپت میں اضافے، معاشی ترقی کے فروغ میں مصنوعی ذہانت کا اطلاق بڑھانا اور نجی کاروباری اداروں کے حقوق و مفادات کے تحفظ جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹریٹ ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے وہ اس پر ایک رپورٹ تیار کرکے اجلاس کے پریزیڈیم کو غور و خوض کے لئے پیش کرے گا۔
