اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے دفاعی اخراجات میں معقول اور مستحکم اضافہ برقرار رکھا ہے،...

چین نے دفاعی اخراجات میں معقول اور مستحکم اضافہ برقرار رکھا ہے، ترجمان

بحیرہ مشرقی چین میں چینی بحریہ کے جنگی جہاز مشترکہ بحری  مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین کے دفاعی اخراجات میں معقول اور مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے ترجمان وو چھیان نے اتوار کو سالانہ قومی قانون ساز اجلاس کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کے اخراجات میں 2025  کے لئے دفاعی بجٹ 17.8 کھرب یوآن (تقریباً 249 ارب امریکی ڈالر) ہوگا جو گزشتہ برس کی نسبت 7.2 فیصد اضافہ ہے۔

وو نے کہا کہ زائد رقم بنیادی طور پر نئی جنگی صلاحیتوں کے ساتھ نئی طرز کی فورسز کی تیار ی ،  جاسوسی اور قبل ازوقت انتباہ، مشترکہ حملوں، میدان جنگ میں معاونت ، مربوط ترسیلی تعاون نظام اور صلاحیت میں اضافے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

وو نے کہا کہ جنگی حالات میں فوجی تربیت کو بہتر بنانے اور قومی دفاع و فوجی اصلاحات کو گہرا کرنے پر بھی اخراجات کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جیسی بڑی فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے دفاعی اخراجات جی ڈی پی تناسب ،  قومی مالیاتی اخراجات ، ملک کے فی کس دفاعی اخراجات اور فی سروس رکن کے اخراجات کے اعتبار سے نسبتاً کم ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!