چین کے شمالی صوبے ہیبےکے شہر تانگ شان کی لوآن نان کاؤنٹی کے سونگ داؤ کو ٹاؤن شپ میں ایک کسان مٹر کی صفائی کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک انسداد امتیازی سلوک کی تحقیقات کے فیصلے کی بنیاد پر کینیڈا سے درآمد کردہ کچھ مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرے گا ۔
20 مارچ سے کینیڈا سے آنے والے درآمد شدہ کینولا کے تیل، آئل کیکس اور مٹر پر 100 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ آبی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیے جائے گا۔
یہ فیصلہ چین کی بیرون ممالک اور علاقوں کے خلاف پہلی انسداد امتیازی سلوک تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے،اس میں یہ معلوم ہوا کہ کینیڈا کی جانب سے بعض چینی مصنوعات پر لگائی جانے والی پابندیاں امتیازی ہیں جو معمول کی تجارتی ترتیب کو متاثر اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
گزشتہ سال کینیڈا نے چین سے درآمد ہونے والی برقی گاڑیوں (ای ویز) اور اسٹیل و ایلومینیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا تھا،اس کے نتیجے میں چین نے ستمبر میں ایک انسداد امتیازی سلوک تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
کینیڈا کی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئےچین نے شدیدعدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی پابندیاں حقائق اور عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کو نظرانداز اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور تحفظ پسندی کی مثال پیش کرتی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link