پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا اہم مرکز ہے۔نائب صدرکیمپنسکی

چین اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا اہم مرکز ہے۔نائب صدرکیمپنسکی

کیمپنسکی، یورپ کا ایک صدی پُرانا لگژری ہوٹل برانڈ، 1992 میں چین میں متعارف ہوا۔ بیجنگ میں پہلے یورپی فائیو اسٹار ہوٹل کا اعزاز بھی اسی کے نام رہا۔ آج، یہ برانڈ چین کے بڑے شہروں میں 19 ہوٹلز چلا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایلجا پاپر، نائب صدر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ اونر ریلیشنز،کیمپنسکی، گریٹر چائنہ اینڈ منگولیا

’’ خاص طور پر گزشتہ 10 سے 12 برسوں میں، جب چین نے عالمی ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دینا شروع کیا، کیمپنسکی نے بھی اپنی ترقی کی رفتار تیز کر دی۔ آج، چین کے متعدد صوبائی دارالحکومتوں میں کیمپنسکی ہوٹلز قائم ہیں۔ چین میں ہمارا ایک مشترکہ منصوبہ (جوائنٹ وینچر) ہے، جس میں شراکت دار بی ٹی جی، یعنی بیجنگ ٹورازم گروپ ہے۔ جب ہم نے چین میں اپنے ہوٹلز کا آغاز کیا اور متعدد نئےکیمپنسکی ہوٹلز متعارف کرائے، تو ہمارا خیال تھا کہ ہمیں ایک ایسا برانڈ تخلیق کرنا چاہیے جو چین کے ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ ہو۔ ’ناؤ جن‘ ایک خالصتاً چینی برانڈ ہے۔ ’این یو او ہوٹلز‘، جو قدیم چینی سلطنتوں سے گہری وابستگی کی علامت ہے۔‘‘

اس وقت شیونگ آن نئے علاقے میں کیمپنسکی کا ایک نیا ہوٹل زیر تعمیر ہے۔ یہ علاقہ چین کے “مستقبل کے شہر” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایلجا پاپر، نائب صدر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ اونر ریلیشنز، کیمپنسکی، گریٹر چائنہ اینڈ منگولیا

’’شیونگ آن نیا علاقہ، جو بیجنگ کے قریب صوبہ ہیبے میں واقع ہے، چین کے مستقبل کے جدید شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ داکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں  کیمپنسکی کا ایک شاندار نیا ہوٹل زیر تعمیر ہے، جس میں 400 سے زائد کمرے ہوں گے، اور مہمانوں کی سہولت کے لیے سروس اپارٹمنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ہمیں چین میں اپنی موجودگی پر فخر ہے اور ہم یہاں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ چین ایک ایسا ملک ہے جو روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، اور ہماری یہاں موجودگی ناگزیر ہے۔ جیسا کہ ہم جرمن زبان میں کہتے ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں موسیقی بجتی ہے۔ جرمنی کی معیشت نے بھی گزشتہ سال چین میں نمایاں سرمایہ کاری کی، کیونکہ جرمنی چین کو ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مرکز سمجھتا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں مستقبل کی راہیں متعین ہو رہی ہیں۔

معاشی ہوٹلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور ان کے پاس شاندار مصنوعات موجود ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا آج کی نوجوان نسل کی خریداری کا مرکز بن چکی ہے، اور یہی وہ مقام ہے جہاں ہمیں پُر تعیش ہوٹلوں کے سلسلے کو مزید وسعت دینا ہوگی۔ ہمیں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ اس بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ سال 2025 کے لیے ہمارے عزائم بلند ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ ترقی کا یہ سفر مزید آگے بڑھے گا۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!