پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کے کاروباری رہنما چینی معیشت کے روشن مستقبل کے لئے...

ہانگ کانگ کے کاروباری رہنما چینی معیشت کے روشن مستقبل کے لئے پُر امید

ہانگ کانگ کے ایک کاروباری رہنما نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کی اقتصادی ترقی کو قابل قدر قرار دیا اور کہا کہ عالمی چیلنجز کے باوجود اس میں مزید استحکام آئے گا۔

ہانگ کانگ کے معروف ڈائننگ اور تفریحی مرکز لین کوائی فونگ کے چیئرمین ایلن زیمن نصف صدی سے زائد عرصے سے ہانگ کانگ میں مقیم ہیں اور گزشتہ دہائیوں میں چین کی تیز رفتار تبدیلی کے عینی شاہد رہے ہیں۔ زیمن کا ماننا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ایلن زیمن، چیئرمین، لین کوائی فونگ گروپ

’’چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو ہم پہلے ہی الیکٹرک کاروں کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ چین ہمیشہ نئی چیزوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے اور یہ جدید چیزیں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔‘‘

زیمن  نے ترقی کے لئے چین کی جانب سے مارکیٹ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):ایلن زیمن، چیئرمین، لین کوائی فونگ گروپ
’’چین اب اپنے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جتنا وہ اب باقی دنیا کے لیے کھلیں گے، ان کی معیشت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ دنیا چین کو اب ایک مستقبل کا ملک سمجھنے لگی ہے۔‘‘

مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے زیمن چین کے اقتصادی امکانات کے بارے میں پراعتماد ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ایلن زیمن، چیئرمین، لین کوائی فونگ گروپ

’’چین مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔ان  کے پاس اچھی حکومت، اچھے لوگ اور اچھی یونیورسٹیاں ہیں۔ چین کے پاس سب کچھ ہے اور وہ نئے خیالات کو  بہت جلد  قبول کرتے ہیں۔‘‘

ہانگ کانگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!