چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس میں صوبے چھنگ ہائی کے نائبین کے ساتھ گروپ مباحثے میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سینئر رہنماؤں نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے مباحثے میں شرکت کی۔
اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے تائیوان سے این پی سی نائبین کے وفد کے ساتھ ایک گروپ مباحثے میں حصہ لیا۔ انہوں نے ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور "تائیوان کی آزادی” علیحدگی پسندی اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے آبنائے تائیوان میں گہری اور زیادہ ٹھوس مربوط ترقی پر زور دیا تاکہ چینی جدیدیت کے مواقع اور کامیابیوں کا تائیوان کے ہم وطن سے اشتراک کیا جاسکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے صوبے چھنگ ہائی سے تعلق رکھنے والے نائبین کے ساتھ ایک گروپ مباحثے میں حصہ لیا۔ انہوں نے اصلاحات کو جامع انداز سے مستحکم کرنے، معیشت کا معیار مؤثر طریقے سے بہتر بنانے اور معقول حد میں ترقی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
کائی چھی نے صوبے پر زور دیا کہ وہ "چین کے واٹر ٹاور” کی حفاظت اور اس کے حیاتیاتی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ کو بڑھائے۔
نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے باالترتیب ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ گروپ مباحثے میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی جدیدیت میں ٹھوس پیشرفت کرتے ہوئے”ایک ملک، دو نظام” کا مقصد آگے بڑھانے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے دونوں خطوں پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں "ایک ملک، دو نظام” پر عملدرآمد سے متعلق اپنا مشن کو پورا کریں اور زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے جدوجہد کریں۔
